ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / یواین ایس سی پابندی کمیٹی میں قراردادوں کو ختم کرنے کیلئے ویٹو استعمال کرتے ہیں رکن ممالک:ہندوستان

یواین ایس سی پابندی کمیٹی میں قراردادوں کو ختم کرنے کیلئے ویٹو استعمال کرتے ہیں رکن ممالک:ہندوستان

Tue, 26 Feb 2019 23:50:54    S.O. News Service

نیویارک، 26 فروری (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) ہندوستان نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پابندی کمیٹی کا کوئی بھی رکن متفقہ کی غیر موجودگی میں کسی تجویز کو روکنا یا اسے ختم کرنے کے لئے ویٹو کا استعمال کر سکتا ہے۔ہندوستان نے ویٹو کے معاملے کو پیچیدہ اور متنازعہ قرار دیا۔غور طلب ہے کہ پاکستان واقع دہشت گرد تنظیم جیش محمد کے سرغنہ مسعود اظہر کو عالمی دہشت گرد قرار دینے کی ہندوستان کی کوششوں میں ارکاوٹ ڈالنے کے لئے چین بار بار ویٹو استعمال کرتا رہا ہے۔سلامتی کونسل کی رکنیت میں اضافہ اور نمائندگی کے سوال پر منعقد ایک اجلاس میں حصہ لیتے ہوئے اقوام متحدہ میں ہندوستان کے مستقل نمائندے سفیر سید اکبرالدین نے کہا کہ ایک منظم منصوبہ بندی کے طور پر ویٹو سلامتی کونسل کے ساتھی اداروں کے تمام ارکان تک توسیع کر دیا گیا ہے جبکہ اس کے استعمال پر تحمل برتا جانا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پابندی کمیٹی میں کوئی بھی رکن کسی رکن ملک کی کسی درخواست میں دخل لگا سکتا ہے، اعتراض جتا سکتا ہے یا اسے روک سکتا ہے۔اس طرح اتفاق کی غیر موجودگی کا حوالہ دے کر تجویز کو ایک طرح سے ختم یا غیر مؤثر کر دیا جاتا ہے۔اکبرالدین نے پیر کو یہاں کہاکہ ویٹو کااستعمال سلامتی کونسل کے ساتھی ممالک تک توسیعی کر دیا گیا ہے، جیسا کہ پابندی کمیٹی،ان اداروں میں کمیٹیوں کے تمام 15 اراکین کو ویٹو کا حق دیا گیا ہے۔


Share: